اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے اراکین پارلمینٹ نے امریکی شہریوں کے بغیر ویزے کے افغانستان آنے جانے کے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صوبہ بدخشاں سے افغان رکن پارلیمنٹ زلمے مجددی نے حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی رفت و آمد کو سختی کے ساتھ کنٹرول کرے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کے بھیس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ افغانستان میں داخل ہورہے ہیں۔
زلمے مجددی نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیل کا خفیہ ادارہ موساد افغانستان میں داعش کو اسحلہ اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات معطل کردے۔
ارزگان سے افغان رکن پارلیمنٹ عبیداللہ بارکزئی نے بھی حکومت افغانستان سے ملک میں امریکہ کے خودسرانہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲